0
Thursday 13 Oct 2016 00:17

یوم عاشور کے جلوس پر نائیجیریا کی فوج کے حملے میں 20 حسینی عزادار شہید ہوگئے

یوم عاشور کے جلوس پر نائیجیریا کی فوج کے حملے میں 20 حسینی عزادار شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے نویں محرم کو بھی کیڈونا شہر کے مختلف حصوں میں متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھا، گرفتار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کردیا تھا، نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی بھی زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوج نے گرفتار کرکے خفیہ مقام پر نظر بند کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 574959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش