QR CodeQR Code

قبائلیوں کا کالا قانون ایف سی آر کیخلاف مظاہرہ

14 Oct 2016 13:39

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے کالے قوانین مخالف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کالا قانون ہے جو انگریزوں نے فاٹا کے عوام پر مسلط کیا، ایف سی آر کی وجہ سے قبائلیوں کی آزادی سلب کرنے کیساتھ انکو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قوم خوگاخیل کے عمائدین نے ایف سی آر کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر ایف سی آر کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کالے قوانین مخالف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کالا قانون ہے جو انگریزوں نے فاٹا کے عوام پر مسلط کیا، ایف سی آر کی وجہ سے قبائلیوں کی آزادی سلب کرنے کیساتھ انکو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ طورخم قومی اڈہ پر فرد واحد کی اجار داری اور طورخم اڈہ تنازعہ میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانبداری کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل ایجنٹ اور تحصیلدار قوم خوگاخیل کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کریں، بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 575309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575309/قبائلیوں-کا-کالا-قانون-ایف-سی-ا-ر-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org