0
Friday 14 Oct 2016 13:39

قبائلیوں کا کالا قانون ایف سی آر کیخلاف مظاہرہ

قبائلیوں کا کالا قانون ایف سی آر کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ قوم خوگاخیل کے عمائدین نے ایف سی آر کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر ایف سی آر کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کالے قوانین مخالف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کالا قانون ہے جو انگریزوں نے فاٹا کے عوام پر مسلط کیا، ایف سی آر کی وجہ سے قبائلیوں کی آزادی سلب کرنے کیساتھ انکو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ طورخم قومی اڈہ پر فرد واحد کی اجار داری اور طورخم اڈہ تنازعہ میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانبداری کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل ایجنٹ اور تحصیلدار قوم خوگاخیل کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کریں، بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 575309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش