QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے بڈھ بیر مویشی منڈی کی نیلامی روک دی

15 Oct 2016 11:35

اسلام ٹائمز: وکیل فرقان یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ ناظم ٹاون فور نے بڈھ بیر میں واقع مویشی منڈی کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے تاہم وہاں پر ایک غیر قانونی مویشی منڈی قائم ہے اور جب تک منڈی کو بند نہیں کیاجاتا، مذکورہ نیلامی روک دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس غضنفرعلی اورجسٹس حیدرعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بڈھ بیر میں قائم مویشی منڈی کی نیلامی روک دی، فاضل بنچ نے یہ احکامات محمد عمران کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے۔ اس موقع پر ان کے وکیل فرقان یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ ناظم ٹاون فور نے بڈھ بیر میں واقع مویشی منڈی کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے تاہم وہاں پر ایک غیر قانونی مویشی منڈی قائم ہے اور جب تک منڈی کو بند نہیں کیاجاتا، مذکورہ نیلامی روک دی جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد منڈی مویشیاں کی نیلامی روکتے ہوئے ناظم ٹاون فور اور ٹی ایم او انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 575480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575480/پشاور-ہائیکورٹ-نے-بڈھ-بیر-مویشی-منڈی-کی-نیلامی-روک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org