QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعلیٰ سندھ

16 Oct 2016 16:46

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے، پیپلز پارٹی کی آج کی ریلی سے جمہوریت کو تقویت ملے گی، ان کی پارٹی میں پہلے سے بھی زیادہ جذبہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور ہم جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آج کی ریلی سے جمہوریت کو تقویت ملے گی، ان کی پارٹی میں پہلے سے بھی زیادہ جذبہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہدا کی یاد ہے تو جذبہ تو ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد رہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج کراچی میں بہت بڑی ریلی نکال رہی ہے، جس کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 575880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/575880/پیپلز-پارٹی-بلاول-بھٹو-اور-آصف-زرداری-کی-قیادت-میں-متحد-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org