0
Sunday 16 Oct 2016 16:46

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے اور ہم جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آج کی ریلی سے جمہوریت کو تقویت ملے گی، ان کی پارٹی میں پہلے سے بھی زیادہ جذبہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہدا کی یاد ہے تو جذبہ تو ہوگا، پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد رہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج کراچی میں بہت بڑی ریلی نکال رہی ہے، جس کی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 575880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش