QR CodeQR Code

پشاور، تہکال میں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

17 Oct 2016 11:15

اسلام ٹائمز: لاشیں ایک خستہ حال مکان کے قریب سے ملی ہیں، جن میں دو لاشیں خواتین کی اور ایک لاش مرد کی ہے، تاہم ان تینوں کی موت کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پشاور کے علاقے تہکال میں ایک خستہ حال مکان کے قریب جھاڑیوں سے تینوں افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں میں دو خواتین کی جبکہ ایک مرد کی ہے۔ البتہ ان تینوں کی موت کیسے ہوئی، اس بارے وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، کیوںکہ لاشیں پرانی ہونے کے سسب مسخ ہوچکی ہیں۔ ایدھی کارکنوں نے لاشیں سرد خانے میں منتقل کردی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے، لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 576066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576066/پشاور-تہکال-میں-سے-تین-افراد-کی-لاشیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org