QR CodeQR Code

الطاف حسین را کے لیے اور نواز شریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

17 Oct 2016 18:18

اسلام ٹائمز: عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا احتساب کے لیے خود کو پیش کریں، وزیر اعظم ہی اپنے سیکیورٹی اداروں کی خبروں کو میڈیا میں لانے میں ملوث ہیں، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ایم کیو ایم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہراہ فیصل بند کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اتوار کو سندھ حکومت نے پورا کراچی بند کردیا، سلام شہدا ریلی میں 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے اور کنٹینر لگا کر شہر کے سارے راستے بند کر دیئے گئے، اس واقعہ پر کس پر ایف آئی آر کٹے گی، وہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور ہم جیسوں پر ایف آئی آریں کٹتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف احتساب ہوکر رہے گا، ہمیں جیلوں میں بند کردیں، ماریں یا دھمکیاں دیں لیکن ہم ان کا احتساب کرکے چھوڑیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کر کے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے، کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا۔ فیصل واوڈ نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا احتساب کے لیے خود کو پیش کریں، وزیر اعظم ہی اپنے سیکیورٹی اداروں کی خبروں کو میڈیا میں لانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ایم کیو ایم ہے جب کہ الطاف حسین را کے لیے اور نواز شریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 576234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576234/الطاف-حسین-کے-لیے-اور-نواز-شریف-مودی-کام-کر-رہے-ہیں-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org