0
Monday 17 Oct 2016 18:18

الطاف حسین را کے لیے اور نواز شریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

الطاف حسین را کے لیے اور نواز شریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہراہ فیصل بند کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اتوار کو سندھ حکومت نے پورا کراچی بند کردیا، سلام شہدا ریلی میں 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے اور کنٹینر لگا کر شہر کے سارے راستے بند کر دیئے گئے، اس واقعہ پر کس پر ایف آئی آر کٹے گی، وہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور ہم جیسوں پر ایف آئی آریں کٹتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف احتساب ہوکر رہے گا، ہمیں جیلوں میں بند کردیں، ماریں یا دھمکیاں دیں لیکن ہم ان کا احتساب کرکے چھوڑیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور عمران خان کی کال پر ہم پورا پاکستان بند کر کے دکھائیں گے اور ضرورت پڑی تو کراچی پھر بند کریں گے، کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا۔ فیصل واوڈ نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا احتساب کے لیے خود کو پیش کریں، وزیر اعظم ہی اپنے سیکیورٹی اداروں کی خبروں کو میڈیا میں لانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ایم کیو ایم ہے جب کہ الطاف حسین را کے لیے اور نواز شریف مودی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 576234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش