QR CodeQR Code

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوآرٹر چائنا کے اشتراک سے کے آئی یو میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز

19 Oct 2016 00:48

اسلام ٹائمز: کے آئی یو کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ ہم چائنیز یونیورسٹیز کے ساتھ نہ صرف زبان کے فروغ پر کام کررہے ہیں بلکہ دونوں ممالک خاص طور پر جی بی اور چین کی ثقافت اور تعلیم کے شعبے کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ ہیڈکوآرٹر چائنا کے اشتراک سے چینی زبان کے فروغ ا س پر عبور حاصل کرنے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کیلئے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج کورس کا آغاز ہوگیا۔ ماہر چینی اساتذہ کی زیرنگرانی ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس کے پہلے مرحلے میں 70 طلباء کو داخلے دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی٬ جس میں ڈین آف کنفیوشس انسٹیٹیوٹ  یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ڈائیریکٹر آف فارن افیئرز آفس ینگ زی جیانگ ٬سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان بھٹہ ٬وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے لنگوئجز کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ساتھ طویل عرصے سے بات چیت کے بعد کے آئی یو میں ایک کامیاب پراجیکٹ کا قیام عمل میں آرہا ہے٬ جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوگا اور اس سلسلے میں چائنیزلنگویجز کا آغاز اس پراجیکٹ کا ابتدائی زینہ ہے۔ گلگت بلتستان میں چائینز زبان کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگہی کیلئے سب سے پہلے وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے مشورہ دیا اور ہمیں اس سلسلے میں آگے بڑھنے کیلئے تلقین اور تعاون کیا جس کے نتیجے میں آج ہم لنگویجز کورس کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہم چائنیز یونیورسٹیز کے ساتھ نہ صرف زبان کے فروغ پر کام کررہے ہیں بلکہ دونوں ممالک خاص طور پر جی بی اور چین کی ثقافت اور تعلیم کے شعبے کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 576630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576630/کنفیوشس-انسٹیٹیوٹ-ہیڈکوا-رٹر-چائنا-کے-اشتراک-سے-ا-ئی-یو-میں-چائنیز-لینگویج-کورس-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org