QR CodeQR Code

عالم اسلام میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیر پالیسی واضح اور اصولی ہے، علامہ امین شہیدی

19 Oct 2016 18:29

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا، تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیری جوانوں کے پشتی بان ہیں، کشمیر حریت کی سرزمین ہے، کشمیریوں جوانوں میں کربلا کا خون دوڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا، تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ نااہل قیادت کی وجہ سے کشمیر کاز کو تقویت کی بجائے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کی کشمیر کے حوالے سے وہ پالسی نہیں جو ہونی چاہئے، اسلامی ممالک میں صرف ایرانی رہنماء آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے، دنیا کے تمام اسلامی و آزادی کی تحریکوں کو کشمیر کے دن کو یوم القدس کی طرح منانا وقت کی اہم ضروت ہے، کشمیر ہر مسلمان مظلوم کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 576819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576819/عالم-اسلام-میں-صرف-ا-یت-اللہ-خامنہ-کی-کشمیر-پالیسی-واضح-اور-اصولی-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org