0
Wednesday 19 Oct 2016 18:29

عالم اسلام میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیر پالیسی واضح اور اصولی ہے، علامہ امین شہیدی

عالم اسلام میں صرف آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیر پالیسی واضح اور اصولی ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیری جوانوں کے پشتی بان ہیں، کشمیر حریت کی سرزمین ہے، کشمیریوں جوانوں میں کربلا کا خون دوڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا، تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ نااہل قیادت کی وجہ سے کشمیر کاز کو تقویت کی بجائے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کی کشمیر کے حوالے سے وہ پالسی نہیں جو ہونی چاہئے، اسلامی ممالک میں صرف ایرانی رہنماء آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے، دنیا کے تمام اسلامی و آزادی کی تحریکوں کو کشمیر کے دن کو یوم القدس کی طرح منانا وقت کی اہم ضروت ہے، کشمیر ہر مسلمان مظلوم کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 576819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش