QR CodeQR Code

کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک پیج پر آنا ہوگا، لیاقت بلوچ

20 Oct 2016 00:21

اسلام ٹائمز: متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتامم تحریک آزادی کشمیر سمینار سے خطاب میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تمام قومی قیادت کشمیر کے مسئلہ پر اکٹھی ہے، وزیر اعظم کو چاہئے کہ کشمیریوں کی پشت بانی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیر محض کسی زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کا نام نہیں ہے، برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کو ایک نیا ولولہ اور جوش دیا ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر میڈیا سمیت سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک موقف پر یکجا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متحدہ طلباء محاذ کے زیراہتمام "تحریک آزادی کشمیر" سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی ان کا بنیادی حق ہے کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے؟، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تمام قومی قیادت کشمیر کے مسئلہ پر اکٹھی ہے، وزیر اعظم کو چاہئے کہ کشمیریوں کی پشت بانی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 576913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576913/کشمیر-کی-آزادی-کیلئے-سیاسی-اور-عسکری-قیادت-کو-ایک-پیج-پر-آنا-ہوگا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org