QR CodeQR Code

قرآن خوانی کی جگہ شمعیں جلانے کا رواج اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، مولانا فاروق علوی

20 Oct 2016 11:53

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید ہونیوالے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں جلانے کی رسم بری طرح زور پکڑ گئی ہے، ہمیں غیروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنے دین کی روایات پر عمل کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سرگودہا کے رہنما مولانا فاروق علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اﷲ تعالیٰ کا عذاب یہودیوں اور ہندوؤں کی رسموں کو فروغ دینے کے باعث آرہا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید ہونیوالے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں جلانے کی رسم بری طرح زور پکڑ گئی ہے، قرآن خوانی کی جگہ شمعیں جلانے کا رواج فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے، حکومت شمعیں جلانے کی روایات کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس کی جگہ قرآن خوانی کو فروغ دیا جائے، ہمیں غیروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنے دین کی روایات پر عمل کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 576969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576969/قرآن-خوانی-کی-جگہ-شمعیں-جلانے-کا-رواج-اللہ-تعالی-کے-عذاب-کو-دعوت-دینے-مترادف-ہے-مولانا-فاروق-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org