QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، چوہدی عرفان یوسف

20 Oct 2016 12:16

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مصطفوی موومنٹ کے نوجوان افواج پاکستان کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے، کروڑوں عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد سٹوڈنٹس کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدی عرفان یوسف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت کسی ملک نے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں پر بری نگاہ ڈالی تو پاکستان کے کروڑوں عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔ فیصل آباد میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مصطفوی موومنٹ کے نوجوان افواج پاکستان کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری علم کے زیور سے آراستہ نسل کی آبیاری کر رہے ہیں، ملک کامستقبل تابناک ہے۔ کنونشن کے شرکاء سے میاں انصر محمود، رانا طاہر سلیم، رب نواز انجم، کاشف محمود، ناصر وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 576982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/576982/ڈاکٹر-طاہر-القادری-علم-کے-زیور-سے-آراستہ-نسل-کی-آبیاری-کر-رہے-ہیں-چوہدی-عرفان-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org