QR CodeQR Code

کشمور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے افراد جاں بحق، 3 زخمی

20 Oct 2016 15:54

اسلام ٹائمز: واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے ہے اور یہ لوگ کشمور سے گھوٹکی جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے ہے اور یہ لوگ کشمور سے گھوٹکی جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 577058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577058/کشمور-کے-قریب-ٹریکٹر-ٹرالی-الٹنے-سے-افراد-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org