0
Thursday 20 Oct 2016 15:54

کشمور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے افراد جاں بحق، 3 زخمی

کشمور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے افراد جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کشمور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے ہے اور یہ لوگ کشمور سے گھوٹکی جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 577058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش