QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

21 Oct 2016 20:16

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، دہشتگرد خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر ہیں اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں، انہوں نے دہشتگردی کے منصوبے بھی بنا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے شہر سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر ہیں اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنا رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 577309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577309/کراچی-کالعدم-تنظیم-کے-4-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org