QR CodeQR Code

سی پیک منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع

23 Oct 2016 19:48

اسلام ٹائمز: وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 577883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577883/سی-پیک-منصوبے-کے-تحت-کراچی-سے-پشاور-ریلوے-لائن-کو-بہتر-بنانے-پر-کام-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org