0
Sunday 23 Oct 2016 19:48

سی پیک منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع

سی پیک منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع
اسلام ٹائمز۔ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے 12 انجینئرز کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ڈیزائن کی تیاری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا اور عملی کام آئندہ سال سے شروع ہوگا جب کہ لاہور سے پشاور تک بھی ریلوے لائن کے ٹریک کو دو رویہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 577883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش