QR CodeQR Code

انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو

25 Oct 2016 16:28

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مشیر اطلاعات سندھ نے پیپلز پارٹی کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ایک طرف ہے اور عمران خان دوسری کھڑے ہیں، عمران خان دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور کی جائے گی۔ مشیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک طرف ہے اور عمران خان دوسری کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 578314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578314/انگلی-کے-اشارے-پر-حاصل-کامیابی-سازش-تصور-ہوگی-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org