QR CodeQR Code

مستونگ، مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

25 Oct 2016 21:25

اسلام ٹائمز: مرکزی بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ ہاسٹل پر حملے کے بعد نواحی علاقے مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 578387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578387/مستونگ-مرکزی-بازار-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-4-جاں-بحق-1-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org