0
Tuesday 25 Oct 2016 21:25

مستونگ، مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

مستونگ، مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ ہاسٹل پر حملے کے بعد نواحی علاقے مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 578387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش