QR CodeQR Code

ہنگو، سڑک کنارے نصب سات مارٹر گولے برآمد

26 Oct 2016 12:43

اسلام ٹائمز: دہشت گردوں نے شاہو روڈ پر سڑک کنارے سات مارٹر گولے نصب کئے اور انہیں ریموٹ ڈیوائس سے منسلک کرکے شہر کی تباہی کا بڑا منصوبہ بنایا تھا مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے تباہ کن منصوبہ ناکام بنادیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگو کے علاقے شاہو روڈ پر دہشت گردوں نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے سات مارٹر گولے نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کردیا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے یہ منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولوں کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان گولوں کو برآمد کرلیا گیا ہے، علاقے کا مزید بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور دیگر مقامات پر بھی بارودی مواد کی سرچنگ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارٹر گولے سڑک کنارے نصب کیے گئے تھے جن کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 578491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578491/ہنگو-سڑک-کنارے-نصب-سات-مارٹر-گولے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org