QR CodeQR Code

ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کیخلاف الزامات کی تحقیقات

27 Oct 2016 00:56

اسلام ٹائمز: امیتاز تاجور پر نادرا میں بطور چیئرمین خلاف ضابطہ چھ سو چھیالیس بھرتیاں کرنے، خریداری اور پچپن لاکھ روپے قرض لینے اور واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف بطور چیئرمین نادرا بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ امیتاز تاجور پر نادرا میں بطور چیئرمین خلاف ضابطہ چھ سو چھیالیس بھرتیاں کرنے، خریداری اور پچپن لاکھ روپے قرض لینے اور واپس نہ کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے نادرا سے امیتاز تاجور کے دور کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ ایف آئی کی جانب سے نادرا سے امتیاز تاجور کا بطور چیئرمین مراعات حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 578694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578694/ڈپٹی-چئیرمین-نیب-امتیاز-تاجور-کیخلاف-الزامات-کی-تحقیقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org