QR CodeQR Code

اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے، کرپشن ختم کرنیکا عزم لیکر اسلام آباد جا رہے ہیں، پرویز الٰہی

27 Oct 2016 22:30

اسلام ٹائمز: لاہور میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں پر جب ہاتھ پڑتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کرپٹ حکمرانوں کا نام نہیں، بلکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا نام ہے، یہی عزم لے کر وہ اسلام آباد جا رہے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں پر جب ہاتھ پڑتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ پرویز الٰہی نے کارکنوں کو کرپشن کے خلاف جہاد کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام ملک کی خوش حالی اور آنے والی نسلوں کے لئے گھروں سے نکلیں۔


خبر کا کوڈ: 579013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579013/اب-حکمرانوں-کو-بھاگنے-نہیں-دینگے-کرپشن-ختم-کرنیکا-عزم-لیکر-اسلام-ا-باد-جا-رہے-ہیں-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org