0
Thursday 27 Oct 2016 22:30

اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے، کرپشن ختم کرنیکا عزم لیکر اسلام آباد جا رہے ہیں، پرویز الٰہی

اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دینگے، کرپشن ختم کرنیکا عزم لیکر اسلام آباد جا رہے ہیں، پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کرپٹ حکمرانوں کا نام نہیں، بلکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا نام ہے، یہی عزم لے کر وہ اسلام آباد جا رہے ہیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں پر جب ہاتھ پڑتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ پرویز الٰہی نے کارکنوں کو کرپشن کے خلاف جہاد کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام ملک کی خوش حالی اور آنے والی نسلوں کے لئے گھروں سے نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 579013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش