QR CodeQR Code

پشاور سے اسلام آباد آنیوالے تمام راستے حکومت نے بند کردیئے

29 Oct 2016 13:32

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے اور اسلام آباد کو لاک ڈاؤن سے بچانے کیلئے حکومت نے پشاور تا اسلام آباد موٹر وے بند کردی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اٹک پل بھی بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پشاور سے اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے پشاور سے اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے، اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کو ناکام بنانے اور کارکنوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پشاور تا اسلام آباد موٹر وے بند کر دی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹیکسلا میں بھی جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، جبکہ اٹک کا پل بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹک پل پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے قافلوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 579231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579231/پشاور-سے-اسلام-ا-باد-ا-نیوالے-تمام-راستے-حکومت-نے-بند-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org