0
Saturday 29 Oct 2016 13:32

پشاور سے اسلام آباد آنیوالے تمام راستے حکومت نے بند کردیئے

پشاور سے اسلام آباد آنیوالے تمام راستے حکومت نے بند کردیئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پشاور سے اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے پشاور سے اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے، اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کو ناکام بنانے اور کارکنوں کو شرکت سے روکنے کیلئے پشاور تا اسلام آباد موٹر وے بند کر دی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹیکسلا میں بھی جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، جبکہ اٹک کا پل بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹک پل پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے قافلوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 579231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش