QR CodeQR Code

لاہور، جرائم پیشہ افراد کو فنگر پرنٹس سے پکڑنا آسان ہوگیا، سافٹ ویئر متعارف

1 Nov 2016 18:06

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے شعبہ سی آر او میں مزید بہتری لانے کیلئے کریمنل ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر کر تیار کیا گیا ہے جس میں جرائم پیشہ افراد کے مکمل کوائف اور ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کسی بھی تھانے کے افسر کو جو معلومات درکار ہوں تو لمحہ بھر میں تمام ریکار سامنے آ جاتا ہے۔ فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کو لاہور کے 85 تھانوں میں متعارف کروا دیا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے پرنٹس محفوظ کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے سی آر او برانچ لاہور نے فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کے نام سے نیاء سافٹ وئیر متعارف کروایا ہے جس سے جرائم پیشہ افراد کی شناخت کا عمل نہایت آسان ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے شعبہ سی آر او میں مزید بہتری لانے کیلئے کریمنل ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر کر تیار کیا گیا ہے جس میں جرائم پیشہ افراد کے مکمل کوائف اور ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کسی بھی تھانے کے افسر کو جو معلومات درکار ہوں تو لمحہ بھر میں تمام ریکار سامنے آ جاتا ہے۔ فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کو لاہور کے 85 تھانوں میں متعارف کروا دیا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے پرنٹس محفوظ کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ایس پی سی آر او نے صوبے بھر میں اس وقت 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کو مستقبل میں صوبے بھر میں متعارف کروایا جائے گا تاکہ صوبے بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ مکمل کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 580225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580225/لاہور-جرائم-پیشہ-افراد-کو-فنگر-پرنٹس-سے-پکڑنا-آسان-ہوگیا-سافٹ-ویئر-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org