QR CodeQR Code

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگرد ہلاک، 5 فرار

2 Nov 2016 06:28

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی گئی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداددہشت گردی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیخوپورہ میں مریدکے روڈ پر دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی گئی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ سے تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 4 کلاشنکوف، 5 پستول ، گولیاں اور 5 موٹر سائیکل برآمدکر لی گئیں، سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 580337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580337/شیخوپورہ-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-القاعدہ-سے-تعلق-رکھنے-والے-9-دہشتگرد-ہلاک-5-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org