QR CodeQR Code

کراچی میں نجی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، ایک شخص ہلاک، متعدد طالبات زخمی

2 Nov 2016 16:59

اسلام ٹائمز: منگھوپیر میں نجی یونیورسٹی کی بس مخالفت سمت سے آنے والے سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں سائیکل سوار ثنا اللہ جان سے گیا، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں نجی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے میں ایک شخص جان سے گیا اور متعدد طالبات زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی یونیورسٹی کی بس مخالفت سمت سے آنے والے سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں سائیکل سوار ثنا اللہ جان سے گیا، جبکہ متعدد طالبات زخمی ہوگئیں۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 580438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580438/کراچی-میں-نجی-یونیورسٹی-کی-بس-حادثے-کا-شکار-ایک-شخص-ہلاک-متعدد-طالبات-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org