QR CodeQR Code

پاکستان سنی تحریک یوم اقبال کو ملک گیر یوم بیداریٔ ملت کے طور پر منائے گی، محمد ثروت اعجاز قادری

8 Nov 2016 12:57

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ؒکے فلسفہ خودی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے، ملکی بقاء و سلامتی کے لیے قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا ہو گا جبکہ حالات پوری قوم کے اتحاد کے متقاضی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم اقبال کو ملک گیر سطح پر یوم بیداریٔ ملت کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے 139 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں فکر اقبال کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ؒکے فلسفہ خودی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے، ملکی بقاء و سلامتی کے لیے قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا ہو گا جبکہ حالات پوری قوم کے اتحاد کے متقاضی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 581949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581949/پاکستان-سنی-تحریک-یوم-اقبال-کو-ملک-گیر-بیداری-ملت-کے-طور-پر-منائے-گی-محمد-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org