QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد

9 Nov 2016 16:55

اسلام ٹائمز: ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میرا نام بلاول ہے، میں مسلمان، پاکستانی اور دنیا کا شہری ہوں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی دلجوئی بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا نام بلاول ہے، میں مسلمان، پاکستانی اور دنیا کا شہری ہوں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی دلجوئی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی۔ بلاول بھٹو نے ہیلری کلنٹن کے مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 582296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582296/بلاول-بھٹو-کی-نومنتخب-امریکی-صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کو-مبارک-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org