QR CodeQR Code

اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے، سابق گورنر سندھ

11 Nov 2016 14:26

اسلام ٹائمز: آج صبح سابق گورنر سندھ اپنے سرکاری پروٹوکول میں میں ائیرپورٹ پہنچے اور نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اپنے سرکاری پروٹوکول میں میں ائیرپورٹ پہنچے اور نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں بہت محبت اور خلوص ملا، اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا اور تقریبا چودہ سال تک سندھ کے گورنر رہے۔


خبر کا کوڈ: 582840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582840/اللہ-کراچی-کا-امن-امان-برقرار-رکھے-سابق-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org