0
Friday 11 Nov 2016 14:26

اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے، سابق گورنر سندھ

اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے، سابق گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اپنے سرکاری پروٹوکول میں میں ائیرپورٹ پہنچے اور نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں بہت محبت اور خلوص ملا، اللہ کراچی کا امن و امان برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا اور تقریبا چودہ سال تک سندھ کے گورنر رہے۔

خبر کا کوڈ : 582840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش