QR CodeQR Code

حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کا پاناما معاملے سے کوئی تعلق نہیں

حکومتی وزراء اور وکلاء جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

11 Nov 2016 21:13

اسلام ٹائمز: بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 327 صفحات پر مشتمل شواہد پیش کئے جا چکے ہیں، حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کا پاناما معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمشز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست کے ساتھ جمع کرائے گئے شواہد کی تفصیلات جاری کر دیں۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں آئندہ سماعت سے پہلے مزید شواہد بھی عدالت عظمٰی میں جمع کرائیں گے۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 327 صفحات پر مشتمل شواہد پیش کئے جا چکے ہیں، حکومتی وزراء اور وکلا جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کا پاناما معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ سکیورٹی لیکس کمیٹی کو مسترد کرکے دکان چمکانے کے وزیر داخلہ کے الزام پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ناصرف کور کمانڈرز کانفرنس میں تشویش کا اظہار کیا گیا، بلکہ آرمی چیف نے بھی وزیراعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے سکیورٹی لیکس سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ حکمران جماعت سے قریبی مراسم کے باعث شفاف تحقیقات کی اہلیت نہیں رکھتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم دکانداری کر رہے ہیں تو پھر فوج کیا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 582957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582957/حکومتی-وزراء-اور-وکلاء-جھوٹ-پر-بولے-جا-رہے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org