QR CodeQR Code

سرگودھا، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

11 Nov 2016 21:28

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں ذیشان محبوب اور زاہد الرحمان شامل ہیں، جنہیں چونگی نمبر 9 سرگودھا سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 دستی بم، بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز اور موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سرگودھا میں کاروائی کے بعد سی ٹی ڈی حکام  نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں ذیشان محبوب اور زاہد الرحمان شامل ہیں، جنہیں چونگی نمبر 9 سرگودھا سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جو سرگودھا میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 دستی بم، بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز اور موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 582960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582960/سرگودھا-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-کالعدم-تنظیم-کے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org