0
Friday 11 Nov 2016 21:28

سرگودھا، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

سرگودھا، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سرگودھا میں کاروائی کے بعد سی ٹی ڈی حکام  نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں ذیشان محبوب اور زاہد الرحمان شامل ہیں، جنہیں چونگی نمبر 9 سرگودھا سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جو سرگودھا میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث رہے ہیں، دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 دستی بم، بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹرز اور موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 582960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش