QR CodeQR Code

بلوچستان، ہوشاب میں حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 8 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد

11 Nov 2016 10:40

اسلام ٹائمز: ترجمان ایف سی کیمطابق ایف سی اور حساس ادارے کیجانب سے کارروائی ہوشاب کے علاقے تنک بازار میں کی گئی، کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی میں 4 آر پی جی سیون راکٹ، 5 رائفلیں، بارود، آئی ای ڈیز کے علاوہ 63 کلو گرام، حشیش، مختلف فیوز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ہوشاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی ہوشاب کے علاقے تنک بازار میں کی گئی، کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی میں 4 آر پی جی سیون راکٹ، 5 رائفلیں، بارود، آئی ای ڈیز کے علاوہ 63 کلو گرام، حشیش، مختلف فیوز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 582994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582994/بلوچستان-ہوشاب-میں-حساس-ادارے-کی-کارروائی-کالعدم-تنظیم-کے-8-دہشتگرد-گرفتار-بھاری-اسلحہ-اور-تخریبی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org