QR CodeQR Code

حضرت سیدنا امام حسینؑ اور آپؑ کے رفقاء کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے ہدایت کا مینار ہیں، امان اﷲ سواگی

13 Nov 2016 18:13

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے مولانا نثار نوری، مولانا قمر ترابی، پیر مشتاق الازہری، پیر جاوید قادری، قاضی احمد حسن چشتی اور مولانا ساجد رضوی نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بزم جانثاران ختم نبوت سرگودہا کے زیراہتمام مسجد شہدا سٹی سٹاپ میں تیسری سالانہ شہید اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امان اللہ سواگی نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؓ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتی ہے، تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا ؓکی عظیم قربانی کی مثال نہیں ملتی ۔حضرت سید نا امام حسینؑ اور آپؑ کے رفقاء کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے ہدایت کا مینار ہیں۔ کانفرنس سے مولانا نثار نوری، مولانا قمر ترابی، پیر مشتاق الازہری، پیر جاوید قادری، قاضی احمد حسن چشتی اور مولانا ساجد رضوی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 583475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583475/حضرت-سیدنا-امام-حسین-اور-آپ-کے-رفقاء-کی-قربانیاں-امت-مسلمہ-کیلئے-ہدایت-کا-مینار-ہیں-امان-اﷲ-سواگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org