QR CodeQR Code

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی عائد کردی

15 Nov 2016 22:36

اسلام ٹائمز: ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات پر پہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ اور شدت پسندانہ رجحانات رکھنے والے بھارتی اسلامی رہنما ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال تک کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سکیورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال کی پابندی لگا دی، جس کے بعد انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کابینہ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے وابستہ لوگوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات پر پہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 584100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584100/بھارتی-حکومت-نے-ذاکر-نائیک-کی-تنظیم-پر-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org