QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید

15 Nov 2016 23:32

اسلام ٹائمز: ابراہیم حیدری میں حساس ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اہلکار کو زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں حساس ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اہلکار کو زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 584131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584131/کراچی-میں-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-حساس-ادارے-کا-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org