0
Tuesday 15 Nov 2016 23:32

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں حساس ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اہلکار کو زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 584131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش