QR CodeQR Code

ڈیرہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ڈی پی او

9 Mar 2011 14:54

اسلام ٹائمز:محمد حسین ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، بدمعاشوں اور معاشرے کے ناسوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی


 ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد حسین نے کہا ہے کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معززین علاقہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا مورال بلند ہے۔ اور جو محدود وسائل کے باوجود چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدمعاشوں اور معاشرے کے ناسوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 58447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58447/ڈیرہ-کو-امن-کا-گہوارہ-بنانے-کے-لئے-عوام-تعاون-ناگزیر-ہے-ڈی-پی-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org