QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شقی القلب شخص نے بیوی اور دوسالہ بیٹی کو ذبح کرڈالا

19 Nov 2016 13:58

اسلام ٹائمز: ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع گاؤں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے گھر میں اپنی بیوی اور دوسالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے قتل کرڈالا اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں ابا شہید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو زبح کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع گاؤں ابا شہید میں سلیم نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی نائیلہ بی بی اور دو سالہ بیٹی آصفہ کو تیز دھار آلہ سے زبح کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع پر ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہیں ہوسکا۔


خبر کا کوڈ: 584977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/584977/ڈی-آئی-خان-شقی-القلب-شخص-نے-بیوی-اور-دوسالہ-بیٹی-کو-ذبح-کرڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org