QR CodeQR Code

آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہوں گی، شیخ رشید

22 Nov 2016 06:27

اسلام ٹائمز: لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی لیک کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا، عمران خان نہ ہوتا تو نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے بھی لوٹتا، میں اور عمران خان چوروں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہو گی، سیکیورٹی لیک کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نہ ہوتا تو نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے بھی لوٹتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان چوروں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں، پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ شیخ رشید نے تیسری شادی کو عمران خان کا حق قرار دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمن پر بھی شدید تنقید کی اور کہا اسلام سے زیادہ اسلام آباد فضل الرحمان کی ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 585639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585639/آرمی-چیف-کی-تبدیلی-سے-متنازعہ-خبر-تحقیقات-بند-نہیں-ہوں-گی-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org