0
Tuesday 22 Nov 2016 06:27

آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہوں گی، شیخ رشید

آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہوں گی،  شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہو گی، سیکیورٹی لیک کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نہ ہوتا تو نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے بھی لوٹتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان چوروں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں، پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ شیخ رشید نے تیسری شادی کو عمران خان کا حق قرار دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمن پر بھی شدید تنقید کی اور کہا اسلام سے زیادہ اسلام آباد فضل الرحمان کی ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 585639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش