QR CodeQR Code

راحیل شریف کا الوداعی ملاقاتوں کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے، سراج الحق

22 Nov 2016 12:28

اسلام ٹائمز: لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کے لیے جرات مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے جو ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے، قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کے لیے جرات مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بجائے اگر قوم کے دل و دماغ میں جگہ بنائی جائے تو وہ کہیں زیادہ بہتر ہے جس کی بہترین مثال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیش کی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اس مثال کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرد کے بجائے اجتماعی بصیرت پر انحصار کرناچاہیے، فرد واحد کی پالیسیاں جمہوریت اور سیاست سمیت ہر جگہ ہمیشہ مسائل کا سبب بنتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 585694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/585694/راحیل-شریف-کا-الوداعی-ملاقاتوں-آغاز-خوش-آئند-ہے-اس-سے-بے-یقینی-خاتمہ-ہواہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org