0
Tuesday 22 Nov 2016 12:28

راحیل شریف کا الوداعی ملاقاتوں کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے، سراج الحق

راحیل شریف کا الوداعی ملاقاتوں کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے، جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہواہے جو ملک و قوم کے لیے نیک شگون ہے، قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کے لیے جرات مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بجائے اگر قوم کے دل و دماغ میں جگہ بنائی جائے تو وہ کہیں زیادہ بہتر ہے جس کی بہترین مثال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیش کی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اس مثال کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرد کے بجائے اجتماعی بصیرت پر انحصار کرناچاہیے، فرد واحد کی پالیسیاں جمہوریت اور سیاست سمیت ہر جگہ ہمیشہ مسائل کا سبب بنتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 585694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش